Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جڑے ہوئے فلپائنی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب

سیامی بچیوں کے جسم کا نچلا حصہ جڑا ہوا تھا ( فوٹو: سبق)
ریاض میں ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ کی سربراہی میں کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کی طبی ٹیم نے صرف 5 گھنٹے میں فلپائنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیابی سے انجام دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ ’فلپائنی سیامی بچیاں عائشہ اور اکیزا کو علیحدہ کرنے کا آپریشن انتہائی آسان تھا۔‘
ہسپتال سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ آپریشن روم سے علیحدہ کرنے کے بعد بچیوں کو ان کی ماں کے حوالے کر رہے ہیں جنہیں دیکھتے ہی ماں کے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر فلپائنی سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز آج جمعرات کو صبح کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ کی سربراہی میں 23 افراد پر مشتمل طبی عملے نے آپریشن کا آغاز کیا۔
سیامی بچوں کو 5 مرحلوں میں علیحدہ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 7 گھنٹے لگنے تھے تاہم آپریشن 5 گھنٹوں میں مکمل ہوگیا۔
میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ ’سیامی بچیوں کا جسم نچلا حصہ جڑا ہوا تھا‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا یہ 61 واں آپریشن ہے۔

شیئر: