دو غیر ملکیوں کے لیے سعودی شہریت، ایک سعودی خاتون شہریت سے محروم
سرکاری گزٹ ’ام القری‘ میں سعودی شہریت کی رپورٹ شائع ہوئی ہے( فوٹو اخبار24)
شاہی احکامات پرعمل کرتے ہوئے ریاض میں دو غیرملکیوں کو سعودی شہریت دی گئی جبکہ ایک سعودی خاتون سے شہریت واپس لینے کے احکامات صادر کیے گئے۔
عکاظ اخبار نے سرکاری گزٹ ’ام القری‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ایوان شاہی سے ریاض میں مقیم دو عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایک سعودی خاتون سمیرہ احمد محمود سبوب سے قانون کی شق نمبر16 کے تحت سعودی شہریت واپس لی گئی ہے۔
واضح رہے قانون کے مطابق وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ اگر سعودی شہری سے غیرملکی خاتون کی شادی ہوتی ہے تو اسے شہریت دی جاتی ہے۔
دوسری جانب شادی کی وجہ سے ملنے والی شہریت اس صورت میں واپس لی جاسکتی ہے جب یہ رشتہ برقرار نہ رہے اوروہ اپنی اصل شہریت واپس حاصل کرنا چاہے۔