Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پر مبارکباد

’پاکستان اور صومالیہ کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ عالمی برادری دونوں ملکوں پر اعتماد کرتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت ملنے پر پاکستان اور صومالیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ’عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان اور صومالیہ کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ عالمی برادری دونوں ملکوں پر اعتماد کرتی ہے‘۔
انہوں نے پاکستان اور صومالیہ کے لیے  نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کی خدمت میں دونوں ملکوں کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: