Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن سے سعودی ٹیم کو دو گول سے شکست

’اردن نے میچ میں کامیابی کے بعد گروپ کی صدارت اپنے نام کرلی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فیفا ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے کوالیفائی میچ کے آخری راؤنڈ میں سعودی قومی ٹیم کو اردنی ٹیم سےایک گول کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردن نے میچ میں کامیابی کے بعد گروپ کی صدارت اپنے نام کرلی ہے۔
میچ کے آغاز کے بعد 16 ویں منٹ پر سعودی ٹیم نے اپنا پہلا گول کیا جو میچ کے شروع سے سعودی دباؤ کا نتیجہ تھا۔
سعودی گول کے بعد اردنی ٹیم  چوکنا ہوگئی اور مسلسل کوششوں کے بعد 27 ویں منٹ پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔

ابھی میچ اپنے 33 ویں منٹ میں تھا کہ سعودی گول کیپر محمد العویس زخمی ہوگئے جنہیں متبادل گول کیپر احمد الکسار سے تبدیل کرنا پڑا۔
میچ کے پہلے راؤنڈ کے اضافی وقت میں اردنی ٹیم نے اپنا دوسرا گول کردیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے نتیجہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر اس کے تمام اٹیک اردنی گول کیپر کی وجہ سے ناکام رہے ۔
اس طرح میچ ایک گول کے مقابلے میں دو گول پر ختم ہوگیا۔
اس کامیابی کے بعد اردنی ٹیم کو 13  پوائنٹ اور گول کے فرق کی وجہ سے گروپ کی صدارت مل گئی جبکہ 13 پوائنٹ کے ہی ساتھ سعودی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی۔

شیئر: