حج کے لیے اب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین مکہ پہنچے ہیں، محکمہ پاسپورٹ
’14 لاکھ 83 ہزار 312 عازمین فضائی راستوں سے آئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اب تک 15 لاکھ 47 ہزار 295 عازمین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری، بری اور فضائی راستوں سے آنے والی یہ تعداد 10 جون تک کی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’14 لاکھ 83 ہزار 312 عازمین فضائی راستوں سے آئے ہیں۔‘
’59 ہزار 273 عازمین بری راستوں سے جبکہ 4 ہزار 710 عازمین بحری راستوں سے پہنچے ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی تمام سرحدی چوکیوں پر اضافی عملہ تعینات ہے جبکہ آنے والے عازمین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔‘