Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے 54 واں سعودی طیارہ امداد لے کر مصر پہنچ گیا

متاثرین کےلیے بھیجے گئے طیارے میں خوراک موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 54 واں طیارہ جمعہ 41 جون کو مصرکے العریشں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت وزارت دفاع کے تعاون سے غزہ کے متاثرین کےلیے بھیجے گئے طیارے میں خوراک موجود ہے، زمینی راستے سے غزہ بھیجا جائے گا۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں برادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی اور بحری پل قائم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: