Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں درجہ حرارت 46 سنیٹی گریڈ ریکارڈ

’شدید گرمی کی وجہ سے عازمین کو اپنی خیموں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: واس)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ میدان عرفات میں شدید گرمی ہے جہاں سایہ میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عازمین کی خدمت پر مامور اداروں کی طرف سے ہر طرح کی سہولت کی فراہمی جاری ہے۔
لاکھوں عازمین کو منظم کرنے اور ازدحام کو روکنے کے لیے سہولت فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکار مصروف عمل ہیں۔
عازمین کو مختلف ذرائع سے باور کرایا جا رہا ہے کہ پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے۔ جبل رحمت پر چڑھنا یا اس کے قریب وقوف کرنا ضروری نہیں۔
شدید گرمی کی وجہ سے عازمین کو اپنی خیموں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ خیموں کے اندر بھی وقوف کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: