Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں 81 عازمین ہیٹ سٹروک کا شکار

’شام 4 بجے تک تمام عازمین کو چھاؤں یا خیموں میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ میدان عرفات میں 81 عازمین ہیٹ سروک اور شدید گرمی کے باعث تھکن کا شکار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’پروٹول کے مطابق مذکورہ عازمین کا معالجہ جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شام 4 بجے تک تمام عازمین کو چھاؤں یا خیموں میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے‘۔
’عرفہ پورا کا پورا موقف ہے، جہاں چاہیں کھڑے ہوجائیں، اس کے لیے جبل رحمت جانا ضروری نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرمی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے‘۔

شیئر: