Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ترکیہ کے صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطے میں عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترکیہ کے صدر نے اس سال حج کے غیرمعمولی انتظامات کو سراہا اور ان خدمات کی تعریف کی جس نے عازمین حج  کےلیے ایک محفوظ اور اور ہموار تجربے کو یقینی بنایا۔
رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: