نائیجر کے وزیراعظم علی الامین زین فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد منگل کو سعودی عرب سے روانہ ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائیجر کے وزیراعظم نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دیے گئے حج استقبالیے میں شرکت کی۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔
یاد رہے کہ اس سال مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر اعظم احمد عواد بن مبارک نے بھی فریضہ حج ادا کیا ہے۔