جدہ میونسپلٹی نے عیدالاضحی پر مکہ مکرمہ سے قربانی کا گوشت لانے کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے چیک پوسٹوں پر ایک ہزار 243 ذبیحے ضبط کیے ہیں جوغیر قانونی طور پر انتہائی غیر محفوظ طریقے سے لایا جارہا تھا۔
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ’ام السلم، طیبہ اور بریمان کی جنوبی میونسپلٹی کی معائنہ ٹیموں نے محکمہ سلاٹر ہاوس اور پبلک مارکیٹس کے ساتھ سکیورٹی ایجنسیوں کے تعاون سے چیک پوسٹیں قائم کی تھیں‘۔
’غیرقانونی طور پر لائے جانے والے تمام گوشت کو تلف کردیا گیا۔ قربانی کا گوشت لانے والی 109 گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ ہر سال عید الاضحی پر مشاعر مقدسہ سے قربانی کا گوشت لانے کی کوشش کی جاتی ہے- اس گوشت کو گاڑیوں، وین اور ٹرکوں کے ذریعے چھپا کر لایا جاتا ہے- بلدیہ اور سیکیورٹی حکام ہر کوشش کو ناکام بنادیتے ہیں۔