کیا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے؟
آئندہ ہفتے بالخصوص الشرقیہ ریجن میں موسم انتہائی گرم رہے گا (فوٹو: عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ الشرقیہ ریجن میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تاہم آئندہ ہفتے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وسطی علاقے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں اجیاد کے قریب 46 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔‘
مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مسجد نبوی کے علاقے میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دمام اور الاحسا میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
انہوں نے کہا کہ ’آئندہ ہفتے بالخصوص الشرقیہ ریجن میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ ’مملکت کے بیشترعلاقوں میں سنیچر سے آئندہ جمعے تک درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔‘
’زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔‘