2 عرب ممالک جہاں درجہ حرارت 50 کا ہدف عبور کرگیا
کویت میں درجہ حرارت 50.3 سینٹی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے۔ (فوٹو سبق)
عرب ممالک جون کے آغاز سے اور موسم گرما کی ابتدا سے اب تک شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کئی عرب شہروں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کا ہدف عبور کرچکا ہے۔
بدھ کو دنیا بھر میں ریکارڈ کیے گئے 10 سب سے زیادہ درجہ حرارت والے ممالک میں 2 عرب ملک کویت اور عراق شامل ہیں۔
عراق کا الناصریہ علاقہ جہاں درجہ حرارت 50.7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عراق کے میسان شہر کا درجہ حرارت 50.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ کویت میں درجہ حرارت 50.3 سینٹی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے۔
عراق کے شہر سماوہ میں درجہ حرارت 50، الاشراف میں 49.8 اور بصرہ میں 49.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں