پرتگال کی 250 کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اس سال دو لاکھ 21 ہزار انڈونیشی عازمین حج کریں گےNode ID: 884401
-
کویت: سابق وزیر داخلہ کو کرپشن پر 14 سال قید کی سزاNode ID: 884410
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ، پرتگال بزنس کونسل نے کمپنیوں کے نمائندگان اور ذمہ داران کے لیے خصوصی ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔
کونسل نے کہا ہے کہ ’عالمی کمپنیوں کے علاقائی دفاتر سعودی عرب میں کھولنے کے اقدام کے تحت پرتگال میں کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ میں موجود مواقع سے آگاہ کیا گیا ہے‘۔
’ورکشاپس میں غیر ملکی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کے اقامے کے فوائد اور خصوصیات کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومتی تحفظ سے بھی آگاہ کیا گیا ہے‘۔