Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروازوں کی سکیورٹی، اماراتی سول ایوی ایشن وفد پاکستان میں

پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کی سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک وفد پاکستان پہنچا ہے۔ 
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے اردو نیوز کو بتایا کہ منگل کو اسلام آباد آنے والے متحدہ عرب امارات کے دو رکنی وفد کی قیادت سینیئر ڈائریکٹر عبداللہ الکعبی کر رہے ہیں۔
وفد آئند چند روز میں پاکستان کے ہوائی اڈوں پر یو اے ای جانے والی پروازوں کے لیے سکیورٹی صورتحال کا لے گا۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر ان کا استقبال ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی ایئر کموڈور(ر) شاہد قادر نے کیا۔ 
بتدائی اجلاس میں ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ کے دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئند تین روز میں یو اے ای کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد دیگر ایئر پورٹس کا جائزہ لے گی، جبکہ دو سے پانچ جولائی تک ٹیم کراچی ایئر پورٹ سے  متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں میں سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گی۔

شیئر: