Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے اپنے 0.64 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

’حصص کی ابتدائی قیمت 26.7 ریال سے 29 ریال فی شیئر رکھی گئی ہے‘
سعودی آرامکو کمپنی نے 1.454 ارب حکومتی شیئرز عوام کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عوامی فروخت کے لیے پیش کئے جانے والے شیئرز کمپنی کی مجموعی ملکیت کا 0.64 فیصد ہیں۔
آرامکو کےحصص کی دوبارہ فروخت معاشی وژن کے مطابق ملک کی معیشت کو متنوع بنانے کی کڑی ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’پیش کئے جانے والے حصص جمعرات 6 جون تک مالیاتی اداروں کے سپرد کئے جائیں گے۔
حصص کی ابتدائی قیمت 26.7 ریال سے 29 ریال فی شیئر رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ انفرادی سطح پر خریداروں کے لیے پیش کئے جانے والے کل شیئرز کا 10 فیصد ہیں۔
سعودی تیل کمپنی کے مجموعی منافع میں ایک چوتھائی کمی کے باوجود 2023 میں 98 ارب ڈالر تک کا منافع ہوا ہے۔
 

شیئر: