ریاض ایئرپورٹ درست فلائٹ شیڈول کے لحاظ سے دنیا کے ایئرپورٹس میں سرفہرست
ایوی ایشن اینا لسٹ سیکٹر میں رہنما سیریم ڈاو نے یہ اعلان کیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مئی 2024 میں درست فلائٹ شیڈول کے لحاظ سے دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے۔ یہ سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کےلیے اہم کامیابی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوی ایشن اینا لسٹ سیکٹر میں رہنما سیریم ڈاو نے یہ اعلان عالمی درجہ بندی کے دوران کیا ہے جس کی بنیاد ڈیٹا اور سفری منصوبہ بندی کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے ڈیٹا پر مبنی ہے۔
ریاض ایئرپورٹ کمپنی (مطارات الریاض) کے سی ای او ایمن بن عبدالعزیز ابوعباۃ نے کہا کہ یہ کامیابی ایئرپورٹ اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے اعلی ترین سطح کی آپریشنل خدمات فراہم کرنے کے عزم کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کمپنی کے ملازمین کی جانب سے اعلی ترین سطح کی مہارت اور عزم کی جانب اشارہ کیا اور کہا مختلف معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سطحوں پر سب سے زیادہ فعال علاقائی دارالحکومتوں میں سے ایک کو متعارف کرانے کے لیے ریاض ایئرپورٹ کا نمایاں گیٹ وے کے طور پر اہم مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امتیاز مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول اور مختلف شعبوں اور پائیدار ترقی میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مستحکم کرنے کےلیے ہے۔
واضح رہے جنوری 2024 میں سیریم ڈاو نے ریاض ایئرپورٹ کو وقت کی پابندی کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر دیا تھا۔ اب صرف پانچ ماہ میں درست فلائٹ شیڈول کے حوالے سے عالمی درجہ بندی حاصل کی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں