Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے چھوٹے بھائی کو گردہ عطیہ کردیا

بھائی چارے اور قربانی کی ایک مثال قائم کی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے عرعر میں ایک سعودی شہری نے گردے کے مرض میں مبتلا اپنے بھائی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہے۔
 انسانی ہمدردی، بھائی چارے اور قربانی کی ایک مثال قائم کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی شہری عبداللہ احمد المساعد سے بھائی کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی۔
سعودی شہری کے بھائی نے بتایا گردے کے مرض میں مبتلا ہوا اور دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
 بڑے بھائی سے میری تکلیف دیکھی نہیں گئی انہوں نے ضروری ٹیسٹ کرائے اور ایک گردہ عطیہ کیا۔
میرے احساسات واقعی ناقابل بیان ہیں۔ میں نے ایسے حالات میں بھائی کی اہمیت کو محسوس کیا۔

شیئر: