سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیرخارجہ علی باقری کنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب نے جمعہ کے روز ٹیلی فون پرگفتگو کی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت علاقائی تازہ ترین حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا ۔