Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں معمر اور معذور افراد کےلیے خدمات مزید بہتر

اتھارٹی اعلی اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی مسجد نبوی میں حجاج اور زائرین کی خدمت کےلیے کوششوں کو تیز کررہی ہے۔ معمر اور معذور افراد پر توجہ دی جا رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی معمر اور معذور افراد کے لیے اعلی اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔
مسجد کے دروازوں کے قریب نماز کے لیے دس خصوصی ایریا، شمالی توسیع میں چارمصلی اور مشرقی توسیع میں تین مصلی تیار کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد نبوی کی چھت پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کےلیے بھی ایک خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سو افراد کےلیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ وہ سائن لینگویج کے ذریعے جمعے کے خطبے کو سمجھ سکتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی اور اس کےصحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرزموجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔

شیئر: