سعودی عرب میں جدہ گورنریٹ کے محکمہ احوال مدنیہ نے ایک خاتون امل بنت عبدالعزیز بن محمود القماح سے سعودی شہریت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
عکاظ نے ام القری میں جمعے کو شائع ہونے والے فیصلے کے حوالے سے بتایا سعودی شہریت کے نظام کی قانون کی شق نمبر 33 کے تحت شہریت واپس لی گئی ہے۔
واضح رہے قانون کے مطابق وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ اگر سعودی شہری سے غیرملکی خاتون کی شادی ہوتی ہے تو اسے شہریت دی جاتی ہے۔
دوسری جانب شادی کی وجہ سے ملنے والی شہریت اس صورت میں واپس لی جاسکتی ہے جب یہ رشتہ برقرار نہ رہے اور وہ اپنی اصل شہریت واپس حاصل کرنا چاہے۔