Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ورچوئل کورٹ میں اس سال ایک لاکھ 10 ہزار درخواستوں پر کارروائی

فراہم کی جانے والی خدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’مملکت میں ورچوئل انفورسمنٹ کورٹ کو ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر 2024 کے دوران خود کار طریقے سے کارروائی کی گئی اور مکمل کیا گیا‘۔
ایس پی اے کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ورچوئل انفورسمٹ کورٹ انسانی مداخلت کے بغیر طریقہ کار کو بارہ مراحل سے کم کرکے دو کردیتی ہے۔ اس سے وسائل اور وزٹ کے وقت کی بچت ہوتی ہے
یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق قائم کی گئی، جس کا مقصد وزارت انصاف کے نظام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیےمصنوعی ذہانت کو استعمال کرنا تھا۔
ورچوئل انفورسمنٹ کورٹ فیصلہ سازی کے عمل کے حصے کے طور پر تمام فریقین کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھتی ہے۔
انسانی مداخلت کے بغیر درخواستوں کی تصدیق کرکے درخواست دہندگان فوری انتظامی فیصلے حاصل کر سکتے ہیں۔

شیئر: