’ایسا ماحول آپ کو یورپ میں بھی نہیں مل سکتا‘
الباحہ کا موسم خوشگوار ہے اور یہاں بہت اچھے پھل دستیاب ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
یمنی سیاح خالد حسن نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کا الباحہ شہر دنیا کے بہترین سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے‘۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ الباحہ کا موسم خوشگوار ہے اور یہاں بہت اچھے پھل دستیاب ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’الباحہ کے تمام مقامات کا ماحول بہت سے یورپی علاقوں سے بہتر ہے۔ ایسا ماحول آپ کو یورپ میں نہیں مل سکتا‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع شہر الباحہ کا شمار بہترین سیاحتی شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ انتہائی خوبصورت اور سیاحوں کے لیے پرکشش علاقہ ہے۔
الباحہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک بہترین مقام ہے کیونکہ یہ قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔
الباحہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اس کے گرد بڑے شہروں میں شمال میں طائف، مشرق میں بیشہ، جنوب میں ابہا اور مغرب میں قنفذہ ہے۔ اس کا کل رقبہ تقریباً 36000 کلومیٹر ہے۔
یہ سطح سمند ر سے 2250 میٹر بلند ہے، اس لیے یہاں کا موسم کافی معتدل ہوتا ہے۔
الباحہ میں مشہور مقامات ہیں۔ ایسی جگہوں کو متعدد نام اور القابات دیے گئے ہیں۔ جیسے’مشرق کا سوئزرلینڈ‘ اور حجاز سٹی وغیرہ، سیاحوں کا اس پر اتفاق ہے کہ سعودی عرب میں اس سے خوبصورت مقامات کہیں اور نہیں ہیں۔
الباحہ کی سیر کے دوران کئی قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ یہاں آبشاریں، وادیاں اور پہاڑٖوں کے درمیان خوبصورت گھاٹیاں ہیں۔