Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ میڈیا فورم کا پہلا ایڈیشن

میڈیا کی ممتاز شخصیات اور رئیل سٹیٹ کے ماہرین شرکت کریں گے(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی رئیل سٹیٹ جنرل اتھارٹی اتوار کو ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں رئیل سٹیٹ میڈیا فورم کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کرے گی۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر میڈیا کی ممتاز شخصیات اور رئیل سٹیٹ کے ماہرین افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ رئیل سٹیٹ سے متعلق آگاہی بڑھانے میں میڈیا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فورم میں رئیل سٹیٹ سیکٹر اور میڈیا کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے ساتھ اس شعبے کی ترقی اور تشکیل پر میڈیا کے اثرات، شفافیت اور اعتبار بڑھانے میں اس کی شراکت پر ڈائیلاگ سیشن شامل ہوں گے۔

شیئر: