Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور سعودی تیراک جو انگلش چینل عبور کرنے کی تیاری کررہے ہیں

لاس اینجلس میں ہونے والے پیرالمپکس میں تمغے حاصل کرچکے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی معذور تیراک شہری فیصل القصیبی انگلینڈ اور فرانس کے درمیان انگلش چینل عبور کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
سپورٹس کا یہ سب سے بڑا ایونٹ آئندہ ماہ اگست میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
فیصل القصیبی نے 2015 سے سعودی قومی ٹیم فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن کے ساتھ کئی چیمپیئن شپ جیتی ہیں۔ لاس اینجلس پیرالمپکس میں سعودی عرب کے لیے 2 سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے ۔
فیصل القصیبی آئندہ ماہ ہونے والے بڑے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور ایک نئی کامیابی کے لیے پرعزم  ہیں۔
انہوں نے چیمپیئن شپ جیتنے کی امید ظاہر کی اور کہا یہ پرعزم لوگوں کا مقابلہ ہے۔ وہ اپنی کوالیفائنگ ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تیراکی اور جسمانی تربیت کے سخت مراحل کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔
انگلش چینل ریس تیراکی کے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں میں میڈیا کی زبردست توجہ حاصل کرتی ہے۔
انگلش چینل عبور کرنے کو دنیا بھر کے تیراک اس تیراکی کو سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔
واضح رہے انگلش چینل انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ہے اور یہ دونوں مقامات ایک دوسرے سے 33.5 کلو میٹر دور ہیں۔ انگلش چینل میں درجہ حرارت نسبت معتدل اور بعض اوقات صفر سے نیچے تک بھی پہنچ جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: