Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکریٹری جنرل کا کیمرج یونیورسٹی کے وولف انسٹی ٹیوٹ میں خیرمقدم

 سیکریٹری جنرل نے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
برطانیہ میں کیمرج یونیورسٹی کے وولف انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ روز رابطہ کے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ ڈیکلریشن کے مندرجات اور بین الاقوامی میدان میں ایشوز سے ان کی مطابقت پر تبادلہ خیال کیا۔
ان میں اختلاف اور تنوع، مائیگریشن، اسلام میں خواتین کو بااختیار بنانا، موسمیاتی تبدیلی، مسلم نوجوانوں اورغیرمسلموں میں اسلام کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا شامل تھا۔ 
 سیکریٹری جنرل نے اس حوالے سے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا ’رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کے ساتھ بات چیت کےلیے تیار ہے جو سچائی سننا اور اسلامی اقدار کو سمجھنا چاہتے ہیں‘۔

 ہماری طرف سے سب کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

’ ہماری طرف سے ان سب کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں جو پوری غیر جانبداری کے ساتھ اس سچائی کو سننا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا’ جس نے بھی رابطہ کی طرف خلوص کے ساتھ ہاتھ بڑھایا ہے، اس کا خیرمقدم کیا ہے‘۔
انہوں نے وضاحت کی کہ رابطہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ عالمی رابطوں کے ذریعے اسلام کی حقیقت کو سب کے سامنے بیان کرتی ہے۔

شیئر: