مکہ مکرمہ ...وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے تو ان کی والدہ بھی ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر اپنی والدہ کی خدمت میں لگے رہے ۔ انہیں ویل چیئر پر بٹھایا اورخود بھی ان کی ویل چیئر چلائی۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر وزیراعظم کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، ماں کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔