انڈونیشیا کو سعودی عرب کی برآمدات میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2022 کی پہلی سے تیسری سہ ماہی کے دوران 23.4 ارب ریال تک پہنچ گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی چیمبرز کی فیڈریشن نے اپنے نئے سیشن میں سعودی انڈونیشی بزنس کونسل کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایمن امین سجینی کونسل کے صدر، صالح عبداللہ القباع اور عبداللہ قوقندی نائب صدور ہوں گے۔
سعودی انڈونیشی بزنس کونسل کے صدر ایمن سیجنی نے کہا کہ ’سعودی عرب اور انڈونیشیا کو جی 20 میں بااثر اقتصادی طاقتوں میں شمار کیا جاتا ہے‘۔
’وژن 2030 سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بزنس کونسل کی اہیمت کو بڑھاتا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھی بنیاد ہے‘۔
انہوں نے کہا ’ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی جس میں صنعت، زراعت، تجارت، سیاحت، ہیلتھ کیئر، روزگار، کھجور کی برآمد لاجسٹک خدمات اور فوڈ انڈسٹری شامل ہیں‘۔