ریاض: فلکیات کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے تربیتی فورم
ریاض: فلکیات کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے تربیتی فورم
جمعرات 11 جولائی 2024 17:30
’موھبہ‘ نے مواصلات، خلائی و ٹیکنالوجی کمیشن کے تعاون سے فورم کا اہتمام کیا ہے۔ فوٹو واس
فلکیات اور فلکی طبیعیات کے 17ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ میں حصہ لینے کے لیے ہائی سکول کے گیارہ طلباء و طالبات ریاض میں جاری ’سمر فورم‘ میں حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فلکیات و فلکی طبیعیات کا بین الاقوامی اولمپیاڈ 17 سے 26 اگست تک واسورس، برازیل میں منعقد ہو گا۔
سعودی عرب اس سالانہ تقریب میں پہلی بار حصہ لے رہا ہے، مسابقتی مقابلوں کا یہ پروگرام پہلی بار تھائی لینڈ میں 2007 میں منعقد ہوا تھا۔
کنگ عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کی فاؤنڈیشن برائے تحائف و تحقیق ’موھبہ‘ نے سعودی مواصلات، خلائی و ٹیکنالوجی کمیشن کے تعاون سے7 جولائی سے یکم اگست تک باضابطہ طور پر اس فورم کا اہتمام کیا ہے۔
موھبہ کے ’سمر فورم‘ کا مقصد طلباء کے لیے انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت کے لیے مدد کرنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موھبہ مملکت میں آئندہ نسلوں کو سائنس و انجینئرنگ کے شعبوں میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا ہے۔
فلکیات و فلکی طبیعیات کے مقابلے واسورس، برازیل میں منعقد ہوں گے۔ فوٹو واس
موھبہ اور سعودی خلائی ٹیکنالوجی کمیشن مملکت کی نئی خلائی صنعت میں انجینئرز اور سائنسدانوں کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔
برازیل دوسری بار اس کی بین الاقومی مسابقتی پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے، 2012 میں چھٹا بین الاقوامی اولمپیاڈ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو اور واسورس میں منعقد ہوا تھا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں