سعودی عرب کے لاجسٹک سیکٹر میں تین ماہ کے دوران 76 فیصد اضافہ
جمعہ 12 جولائی 2024 21:09
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ لاجسٹک سروسز سیکٹر میں 11 ہزار 928 تجارتی رجسٹریشن کے ساتھ 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے یہ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں مملکت میں سرفہرست سیکٹر بن گیا۔
وزارت کے اعداد وشمار میں بتایا گیا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 53 فیصد اضافہ ہوا اور 8 ہزار 948 رجسٹریشن ہوئیں۔
ریاض ریجن میں اس شعبے میں سب سے زیادہ 5 ہزار 492 کمرشل رجسٹریشن ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اس کے بعد مکہ ریجن میں ایک ہزار 789، الشرقیہ ریجن میں 939، مدینہ منورہ میں 254 اور عسیر رین میں 115 کمرشل رجسٹریشن ہوئی ہیں۔
کلاوڈ کمپیوٹنگ سروسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں 2024 کی دوسری سہ ماہی میں دو ہزار 358 رجسٹریشن ہوئیں جبکہ 2023 میں اسی مدت کے دوران ایک ہزار 648 رجسٹریشن ہوئی تھیں۔
ریاض ریجن ایک ہزار 446 کمرشل رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد مکہ ریجن 473 رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر ہر رہا۔
ای گیمز انڈسٹری میں بھی تجارتی رجسٹریشن کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 336 رجسٹریشن جبکہ 2023 کی اسی مدت کے دوران 260 رجسٹریشن ہوئی تھیں۔