Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر شخص سے شادی کرنے کا طریقہ، چینی ’لو گرو‘ کی سالانہ اربوں روپے کی کمائی

’لو گرو‘ محبت اور شادی کو مالی فائدہ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتی ہیں۔ (فائل فوٹو: شٹر سٹاک)
چین میں ایک متنازع ’لو گرو‘ جو خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کے طریقے بتاتی ہیں، مبینہ طور پر ایک سال میں 142 ملین یوآن یعنی (پانچ ارب 43 کروڑ 67 لاکھ) سے زیادہ کماتی ہیں۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی انفوئنسر جن کا اصل نام لی چوانکو ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں ’لو گرو‘ کے طور پر شہرت اور غیرروایتی انداز سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
تاہم ان کے طریقوں نے اکثر تنازعات پیدا کیے ہیں کیونکہ انہوں نے ایسا طرز عمل سکھایا جنہیں بہت سے لوگ رومانوی تعلقات میں غیراخلاقی یا دھوکہ دہی سمجھتے ہیں۔
’لو گرو‘ محبت اور شادی کو مالی فائدہ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ’تمام رشتے بنیادی طور پر فائدے کے تبادلے سے متعلق ہیں۔ ہر چیز کو میرے فائدے کو بڑھانے اور مجھے بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
ان کی لائیو سٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالر (43,027 روپے) ہے جبکہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالر (143,517 روپے) ہے۔ 

لی چوانکو کی لائیو سٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالر ہے۔ (فوٹو: یوٹیوب)

دریں اثنا پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 14 سو ڈالر (388,635 روپے) سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ ’لو گرو‘ نے ورک شاپس اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا ہے جہاں انہوں نے ڈیٹنگ کی حکمت عملیوں پر گہرائی سے آگاہ کیا ہے۔
چینی ویب سائٹ ویبو نے ’لو گرو‘ پر غیراخلاقی تعلقات کے خیالات اور غلط اقدار کو فروغ دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم اب وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کا استعمال کر رہی ہیں۔

شیئر: