سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر قطر کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ریاض میں قطر کے سفیر بندر محمد العطیہ سے مکتوب وصول کیا۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔