Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید 882 بارودی سرنگیں صاف

چارلاکھ 50 ہزار 919 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جولائی 2024 کےدوسرے ہفتے کے  دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 882 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے841 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،29 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 9 اینٹی پرسنل اورتین دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 50 ہزار 919 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: