Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ویزہ ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں: وزارت حج

حج ویزہ صرف مخصوص وقت تک موثر ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج پر آنے والے  ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے مقررہ وقت پر وطن روانہ ہو جائیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  حج ویزے پر آنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں۔ ویزے کی مدت ختم کے بعد مملکت میں قیام غیرقانونی عمل شمار ہو گا۔
وزارت نے وضاحت کی کہ حج  ویزا مخصوص ایام کے لیے ہی جاری کیا جاتا ہے۔ مدت ختم ہونے کے بعد ہر وہ شخص جو حج ویزے پر مملکت میں پایا جائے گا غیرقانونی شمار کیا جاتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
واضح رہے حج یا عمرہ ویزے پر آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت کے اندر مملکت سے روانہ ہو، ایسے افراد کو قیام کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: