Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء میں خاتون کو ہراساں کرنے پر انڈین شہری گرفتار

کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)
مملکت میں آداب عامہ  کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی فورس نے ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الاحساء گورنریٹ کی پولیس نے کہا ہے کہ الشرقیہ میں ایک انڈین شہری دلاور حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔
سیکیورٹی فورس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی ہے  اور کہا ہے کہ انڈین شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اس طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے نام اور شہریت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: