مملکت میں رہائشی سیکٹر کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ
زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کرایوں پر بھی مرتب ہوں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
رئیل اسٹیٹ پرائس انڈیکس سروے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران رہائشی سیکٹر کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کرایوں پر بھی مرتب ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق سروے میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کا سبب رہائشی سیکٹر کی زمینوں کی طلب کا بڑھنا ہے ۔
رہائشی سیکٹر کے حوالے سے سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں جائیدادوں کے حوالے سے مجموعی طورپر 2.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
رہائشی عمارتوں کے نرخوں میں 0.1 فیصد جبکہ بنگلوں کی قیمتوں میں 0.5 جبکہ فلیٹوں کی قیمت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب تجارتی شعبے میں جائیدادوں کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کمی رہی جبکہ کمرشل پلاٹس کی قیمتوں میں بھی 0.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔