ریاض فورم عالمی سماجی ذمہ داری کی کوششوں کو اجاگر کرے گا
سعودی عرب سماجی ذمہ داری انڈیکس میں عالمی سطح پر 16 ویں نمبر پر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے زیر اہتمام بین الاقوامی سماجی ذمہ داری فورم 28 اور 29 اکتوبر کو ریاض میں ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فورم مکالمے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور اس شعبے میں مملکت کی قائدانہ پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے۔
اس کا مقصد نجی شعبے میں فیصلہ سازوں، حکومتی نمائندوں، ترقیاتی تنظیموں اور ماہرین کی شمولیت، چیلنجوں اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنے اور سماجی ذمہ داری کے عالمی مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
شرکا کے درمیان مسابقت، سرکاری اور نجی شعبے اور غیر منافع بخش شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی شراکت داری کے امکانات کو کھولنا بھی ہے۔
یہ ایونٹ تمام سٹیک ہولڈرز کو ڈائیلاگ سیشنز، ورکشاپس اور اس کے ساتھ کامیابی کی کہانیوں، بہترین طریقے سے ملنے اور اشتراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ سماجی ذمہ داری کےلیے مملکت کے عزم اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں ایک کے طور پر عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے اس کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
سعودی عرب آئی ایم ڈی ورلڈ مسابقتی ایئر بک میں سماجی ذمہ داری انڈیکس میں عالمی سطح پر 16 ویں نمبر پر ہے۔