Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تراضی پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ 70 ہزار مصالحتی سیشنز

خلاف ورزی پر ایگزیکٹیو عدالتی سسٹم کے ذریعے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت انصاف نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران تراضی پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ 70 ہزار مصالحتی سیشنز کا انعقاد کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق التراضی پورٹل سے جاری مصالت نامے سرکاری عدالتی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایگزیکٹیو عدالتی سسٹم کے ذریعے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت انصاف مقدمے کو باقاعدہ عدالتی کارروائی سے قبل مصالحت کے ذریعے طے کرانے کا طریقہ کار متعارف کرائے ہوئے ہے۔
تنازعات کو حل کرنے کےلیے تراضی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مصالحتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جس میں ماہر ثالث اور ماہرین  ادارہ جاتی طریقہ کار اور منظور شدہ قانون سازی کے مطابق کام کرتے ہیں۔
یہ کوششیں انصاف تک رسائی بڑھانے اور جدید اور تیز رفتار طریقوں سے تنازعات کے حل کو آسان بنانے کےلیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

شیئر: