Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ میں غیر قانونی ٹیکسی چلانے والے 635 افراد گرفتار

’قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ گاڑی ضبط کی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں میں مسافروں کو غیر قانونی طور پر ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والے 635 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر قانونی ٹیکسیوں کے خلاف مہم وزارت داخلہ کے تعاون سے چلائی گئی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے اجازت یافتہ ادارے موجود ہیں‘۔
’صرف یہی ادارے مسافروں کو خدمات فراہم کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں اجازت کے بغیر سواری اٹھانا منع ہے‘۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ’قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ گاڑی ضبط کی جائے گی‘۔
اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ میں صرف اجازت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

شیئر: