کویت: اقاموں کا کاروبار کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار
’مذکورہ گروہ غیر ملکیوں کو ایک ہزار دینار تک اقامہ فروخت کررہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اقاموں کا کاروبار کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان شامی اور مصری تارکین ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ غیر ملکیوں کو ایک ہزار دینارتک (3265 ڈالر) اقامہ فروخت کررہا تھا‘۔
’گروہ کو سہولت فراہم کرنے والے متعدد افراد گرفتار ہوئے جن میں کفیل بننے والے کویتی شہری بھی شامل ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گروہ میں 6 افراد ہیں جنہوں نے فرضی کمپنیاں قائم کر رکھی تھی اور سرکاری کاغذات میں جعلسازی کر رہے تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اقاموں کا کاروبار قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا‘۔