Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر اور تیونس کے درمیان 30 سال بعد ریل سروس کا آغاز

ریل سروس 1995 میں سیکورٹی خدشات کے باعث معطل کردی گئی تھی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
الجزائر میں ریل ٹرانسپورٹ کی قومی کمپنی نے اتوار کو تقریبا 30 سال بعد الجزائر اور تیونس کے درمیان ریل سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سروس کا باضابطہ آغاز سنیچر کو کیا گیا۔ پہلی ٹرین اتوار کو تیونس سے روانہ ہوئی۔
الجزائر کے انابا سٹیشن سے ایک کمرشل سروس منگل کو شروع ہونے والی ہے۔
یہ ٹرین 357 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس میں دو فرسٹ کلاس اور دو سیکنڈ کلاس بوگیاں ہوں گی جس میں فی ٹرپ 300 مسافروں کی گنجائش ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ریل سروس 1995 میں سیکورٹی خدشات کے باعث معطل کردی گئی تھی۔ اگرچہ 2003 میں مختصر وقت کےلیے اسے دوبارہ شروع کیا گیا لیکن نامعلوم ’تیکنیکی مسائل‘ کی وجہ سے سروس کو دوبارہ روک دیا گیا۔
اس روٹ کی بحالی دونوں ملکوں کو ریل کے ذریعے دوبارہ جوڑنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

شیئر: