Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، نجران اور الجوف میں منشیات فروش گرفتار

’گرفتار شدگان یمنی اور ایتھوپین تارکین ہیں جو مقامی سپلائروں کو منشیات پہنچا رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات منشیات متعدد کارروائیوں کے دوران جازان، نجران اور الجوف میں متعدد منشیات فروش گرفتار کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سرحدی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے جازان کے سرحدی علاقے الدایر میں 12 دراندازوں کو گرفتار کیا گیا‘۔
’مذکورہ افراد کے قبضے سے 180 کلو نشہ آور پودہ قات پکڑا گیا ہے ‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی اور ایتھوپین تارکین ہیں جو مقامی سپلائروں کو منشیات پہنچا رہے تھے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ایک کارروائی الجوف میں ہوئی ہے جہاں دو شہری پکڑے گئے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ افراد شہر میں چرس کے سپلائر تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے‘۔
’اسی طرح کی تیسری کارروائی نجران میں ہوئی ہے جہاں دو یمنی تارکین گرفتار ہوئے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نشہ آور گولیاں فروخت کرتے تھے‘۔

شیئر: