Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین میں دفاعی اور فوجی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

سعودی چیف آف سٹاف بحرین کے ولی عہد سے بھی ملاقات کی ہے ( فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی، بحرینی رابطہ کونسل کے تحت دفاعی اور فوجی کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منامہ میں ہوا ہے۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اجلاس کی صدرات سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور بحرین کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب النعیمی نے کی۔‘
اجلاس میں سعودی عرب کی آرمڈ فورسز اور بحرین کی ڈیفنس فورسز کے درمیان موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
علاوہ ازیں بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے سعودی چیف آف سٹاف کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرینی ولی عہد نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ کامیابیوں کی تعریف کی۔

شیئر: