Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر ہیومن ریسورسز نے ایمپلائمنٹ پلیٹ فارم کا اجرا کردیا

’ملازمت کے متلاشیوں کی مواقع تک رسائی کو آسان بنانا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم فار ایمپلائمنٹ ’جدارات‘ کا اجرا کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم کا مقصد ملازمت کی پیشکش کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور ملازمت کے متلاشیوں کی مواقع تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ ’ہدف‘ نے کہا ہے کہ ’پلیٹ فارم کے نئے ورژن کے اطلاق سے نجی شعبے کے اداروں کو متعارف کرانے کے لیے پروفائلز بنانے، ملازمت کے اشتہارات کی فہرست شائع کرنے، ملازمت کی درخواستوں کا انتظام کرنے، ملازمت کے انٹرویوز کا شیڈول بنانے اور ملازمت کی پیشکش جمع کرانے کی اجازت دینا ہے جس سے وہ ’جدارات‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت کی تمام سرگرمیاں مکمل کر سکتے ہیں‘۔
موجودہ مرحلے کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں آجروں کا ڈیٹا قومی لیبر پورٹل ’طاقات‘ سے ’جدارات‘ پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ ’جدارات‘ پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی روزگار کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔
جدارات پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فنڈ اسکو تیار کرنے، چلانے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے متلاشیوں کے ڈیٹا کو معیاری بنانا اور ڈیٹا کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
 

شیئر: