Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں’ بیک ٹو سکول‘ مہم، تعلیمی سامان پر 80 فیصد تک رعایت

بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیاں اور ورکشاپس شامل ہیں (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات شارجہ کے مختلف شاپنگ مالز، لائبریریوں اورسٹیشنری شاپس میں ’بیک ٹو سکول‘ مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس مہم میں ملبوسات، سٹیشنری، ڈیوائسز اور سکول بیگ سمیت اعلیٰ معیار کے تعلیمی سامان کی ایک وسیع رینج حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
وام کے مطابق شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی جانب سے شارجہ ’سمر پروموشنز‘ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جانے والی یہ مہم یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس دوران والدین اور ہرعمر کے طلبہ کو سکول پراڈکٹس کی ایک وسیع رینج پر 80 فیصد تک کی ناقابل یقین ڈیلز اور رعایت فراہم کی جائے گی۔
اس سال  بیک ٹو سکول مہم میں شاپنگ مالز، لائبریریوں اورسٹیشنری سٹورز کی متاثر کن شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیاں اور ورکشاپس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ  خصوصی ایونٹس میں سکول بیگز اورتعلیمی سامان کی تقسیم کی جائے گی۔ 23 سے 25 اگست تک چھ مالز کے ذریعے طلبہ، والدین اور فیملیز کو 100 سکول بیگز اور تعلیمی سامان خریدنے کے لیے 100 واؤچر بھی دیے جائیں گے۔

شیئر: