فالکن میلہ، دو لاکھ 49 ریال میں 4 باز فروخت
جمعرات 22 اگست 2024 12:52
’فالکن کلب کے تحت میلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت جاری بازوں کی نیلامی میں برطانیہ کے فارم ہاؤس کی طرف سے 4 بازوں پر نیلامی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیلامی میں چار باز دو لاکھ 49 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فالکن کلب کے تحت میلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا جس میں 19 ممالک کے فارم ہاؤس اور شائقین شریک ہیں۔
نیلامی پہلا باز 40 ہزار ریال، دوسرا 53 ہزار ریال، تیسرا 76 ہزار ریال جبکہ چوتھے باز پر بولی کا آغاز 40 ہزار ریال سے ہوا اور 80 ہزار ریال پر بولی بند ہوئی۔
فالکن کلب کے تحت جاری نیلامی سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔