Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوکین کے نائجیرین سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد

نائجیرین مملکت میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا ہے کہ منشیات کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزات داخلہ کا کہنا ہے  کہ مکہ مکرمہ ریجن میں کوکین کے نائجیرین سمگلر کو سزائے موت دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نائجیرین ابوبکر صالح محمد کوکین مملکت سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے  ادارے کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کے بعد سزائے موت کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اپیل کورٹ، سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کا فیصلے پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد بدھ کو مکہ ریجن میں وزارت داخلہ نے سزا پرعمل کرا دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے  گا اور مملکت میں منشیات کی سمگلنگ پر کڑی سزا  ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: