Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیوں کے شامی سمگلر کو سزائے موت

شواہد اور اقبالی بیان پر عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ دیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف  ریجن میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث شامی کو جمعرات کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  سیکیورٹی فورس نے شامی شہری خالد ابراہیم المشھور کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے  پر  گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے ابتدائی تحقیق کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔
 وزارت داخلہ نے بتایا کہ جمعرات یکم اگست 2024 کو الجوف ریجن میں منشیات کے شامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور منشیات کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والوں کو سخت سزا ئیں دی جاتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: