ناروے میں سعودی سفیر خالد بن محمد الشریف نے جمعے کو کنگ ہیرالڈ پنجم کو اسناد سفارت پیش کردیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے اوسلو کے رائل پیلس میں ناروے کے بادشاہ سے ملاقات کی اور سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ’وہ مملکت اور ناروے کے درمیان تعلقات کو اس انداز میں مضبوط بنانے اور مسحتکم کرنے کے لیے کام کریں گے جو دنوں ملکوں کی قیادت کی امنگوں اور اس کے عوام کے مشترکہ اہداف او ر مفادات کی عکاسی کرے‘۔
ناروے کے بادشاہ نے سعودی سفیر کے طور فرائض کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔