Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان 230 قیدیوں کا تبادلہ

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے قیدیوں کا یہ ساتواں تبادلہ ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 230 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے جو رواں ماہ روس کے اندر یوکرین کے حملے شروع کرنے کے بعد قیدیوں کا پہلا تبادلہ ہے۔
فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے قیدیوں کا یہ ساتواں تبادلہ ہے، جس کےلیے متحدہ عرب امارات نے ثالثی کی۔ 
جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک امارات کی ثالثی کی کوششوں کے تحت رہا ہونے والے قیدیوں کی کل تعداد ایک ہزار 788 ہوگئی ہے۔
 امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ’ یہ کوششیں جو سابقہ کامیاب ثالثی کے ایک ماہ بعد آئی ہیں، دونوں ملکوں کے ساتھ اس کے مشترکہ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں‘۔
وزارت نے روس، یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے تمام اقدامات اور کوششوں کی سپورٹ کے لیے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بحران کو حل کرنے کےلیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی ہی واحد راستہ ہے جو اس سے انسانی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا‘۔
یاد رہے کہ یوکرینی فوج نے 6 اگست کو روس کے کرسک علاقے میں اچانک حملہ کیا جو دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی غیرملکی طاقت کا روس کے اندر سب سے بڑا حملہ ہے۔
کیف کا کہنا ہے اس نے ایک ایسے علاقے میں بفرزون بنایا ہے جسے روس نے 2022 میں دسیوں ہزار فوجی یوکرین بھیجنے کےلیے استعمال کیا تھا۔

شیئر: